فلسطینی وزارت صحت کے مطابق فلسطین میں کرونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا جب کہ مزید ۹ مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ الخلیل شہرمیں کرونا کے مزید نو مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
فلسطینی خاتون وزیر صحت می کیلہ نے بتایا کہ فلسطین میں اس وقت کرونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 602 ہے۔ ان میں سے 319 مریض القدس، 228 شمالی اضلاع اور 55 جنوبی اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں۔
وزیر صحت کا کہنا تھاکہ 122 مریضوں کی زندگی خطرے سے باہرہے۔ ان میں سے 60 القدس، 24 الخلیل اور 38 غزہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ فلسطین میں مجموعی طورپر 475 کرونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ صحت یاب ہونے والے شہریوں کا تناسب 87 اعشاریہ 9 فی صد ہے۔