قابض صہیونی فوج نے عید کے پہلے روز مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے تین فلسطینی شہریوں کو اغوا کر لیا۔
مسجد ابراھیمی کے ڈائریکٹر الشیخ حفظ ابو سنینہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک نوجوان محمد الجعبری کو مسجد ابراھیمی کے داخلی دروازے پر وحشیانہ تشدد کے بعد گرفتار کر لیا۔
قابض صہیونی فوجیوں نے ایک اور نوجوان کو جسکی شناخت شادی سدر کے نام سے ہوئی الخلیل کے پرانے شہر میں عین اسکر کے علاقے میں اسکی موجودگی کے دوران گرفتار کیا۔
اسی دوران صہیونی فوجیوں نے بیت لحم کے شمال مشرق میں اسی روز ایک نوجوان عقبہ موسیٰ کو اسکی کار سمیت گھنٹوں حراست میں رکھا۔