پنج شنبه 01/می/2025

غرب اردن، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے بچوں سمیت متعدد فلسطینی زخمی

ہفتہ 23-مئی-2020

گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غرب اردن میں قلقیلیہ شہر کے نواحی قصبے کفر قدوم میں فلسطینیوں کی ایک پرامن ریلی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں  متعدد بچوں سمیت کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔

 مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کفر قدوم میں فلسطینی شہری 16 سال سے بند شاہراہ کھلوانے کے لیے ہفتہ وار مظاہرہ کررہے تھے کہ اس دوران اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر اند دھند آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجےمیں ایک بچے سمیت متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مقامی رابطہ کمیٹی کے رکن مراد اشتیوی نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے قصبے پر دھاوا بولا اور احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پرآنسوگیس کی شیلنگ اور ربڑکی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں  تین کم سن بچوں سمیت متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے فلسطینی بچوں کی شناخت 6 سالہ آدم، چار سالہ ایھم اور 9 ماہ کے احمد کےنام سے کی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے متعدد فلسطینی زخمی ہوئے جنہیں موقعے پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ اسرائیلی فوجیوں نے پانی کی ٹینکی کے قریب جمع فلسطینیوں پر گولیاں بھی اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری دم گھٹنےسے بے ہوش ہوگئے۔

مختصر لنک:

کاپی