چهارشنبه 30/آوریل/2025

سخت احتیاطی تدابیرمیں غزہ کی مساجد کو 50 دن کی بندش کے بعد کھول دیاگیا

ہفتہ 23-مئی-2020

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں کرونا کی وبا کے خطرے کے پیش نظر بند کی گئی مساجد کو 50 دن کے بعد کل جمعۃ الوداع کے موقعے پر کھول دیا گیا۔ تاہم مساجد کھولنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو سختی کےساتھ حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ فلسطینی وزارت اوقاف نے غزہ کی پٹی میں 25 مارچ کو عارضی طور پر کرونا کے خطرے کے پیش نظر بند کردیا تھا۔

غزہ کی پٹی میں پولیس حکام کا کہنا ہےکہ جمعۃ الوداع کے موقعے پر مساجد کو نمازیوں کے لیے کھولنے کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلہ رکھنے، ہاتھ ملانے سے پریز کرنے، چہرے کو ماسک سے ڈھانپنے اور سینی ٹائرز کے استعمال کی ہدایت کی گئی تھی۔

گذشتہ روز مساجد کو کھولنے کا فیصلہ وزارت صحت اور وزارت اوقاف کی طرف سے مشترکہ طورپر کیا گیا تھا۔

یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب دوسری جانب غزہ کی پٹی میں قرنطینہ مراکز میں منتقل کیے گئے مزید فلسطینیوں کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد غزہ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی