چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن میں نہتے فلسطینی روزہ داروں پر صہیونی فوج کا بہیمانہ تشدد

جمعہ 22-مئی-2020

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں رام اللہ، نابلس  اور طوباس میں قابض اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی روزہ دار زخمی ہوگئے۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نےجمعرات کےروز جنوبی نابلس میں یتما کے مقام پر دو یہودی آباد کاروں پرحملے کے بعد مقامی شہریوں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ شروع کیا جس میں متعدد شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد کئی فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ تشدد کےنتیجے میں کئی فلسطینیوں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔

غرب اردن میں یہودی آباد کاری کے امور پر نظر رکھنے والی کمیٹی کے رکن  غسان دغلس نے بتایا کہ رحالیم یہودی کالونی کے آباد کاروں نے ایک مقامی شہری محمد جاسر صنوبر کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شدید زخمی ہوگئے۔

یہودی آباد کاروں نے فلسطینی شہریوں شریف محمد خیر پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں اس کے جسم کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔

ادھر طوباس میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں پر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مختصر لنک:

کاپی