جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل سے لڑنے والے ہرملک اور تنظیم کی مدد جاری رکھیں گے: خامنہ ای

جمعہ 22-مئی-2020

اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیلی ریاست کے خلاف نبرد آزماد ہرملک جماعت اور تنظیم سے ہر جگہ پر بھرپور مدد جاری رکھے گا۔

عالمی یوم القدس کے موقعے پر ایک بیان میں ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کو مل کر صہیونی ریاست کے زوال کے لیے کام کرنا ہوگا۔ ایران اس ہر قوت اور ملک کی مدد کرے گا جو اسرائیلی ریاست کے ظلم کے خلاف اٹھے گی۔

ٹویٹر پر پوسٹ ایک بیان میں ایرانی سپریم لیڈر کاکہنا تھا کہ اسرائیلی ریاست کے وجود کو ختم کرنے کا مطلب یہودیوں کو ختم کرنا ہرگز نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری جنگ نیتن یاھو جیسے سفاک درندوں کے خلاف ہے جو بے گناہ لوگوں کا خون بہاتے اور ان پر ظلم اور جبراو استبداد کے پہاڑ توڑتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی