جمعه 15/نوامبر/2024

عالمی "یوم القدس ” پر اسرائیل کو بدترین سائبر حملے کا سامنا

جمعہ 22-مئی-2020

قابض صہیونی ریاست کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے انٹرنیٹ سسٹم کو بڑے پیمانے پر سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

عبرانی اخبارات کے مطابق جمعرات کے روز اسرائیل کی سیکڑوں ویب سائٹس کو ہیک کیا گیا۔

اخبار یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم تخریب کاروں اور ہیکروں کی طرف سے ویب سائٹوں کو ہیک کیا گیا اور ان پر عبرانی اور انگریزی زبانوں میں اسرائیل کے خلاف مواد پوسٹ کیے گئے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق ہیکر انتہائی پیشہ ور معلوم ہوتے ہیں جنہوں نے پیشہ وارانہ مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے عبرانی زبانوں کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ خود کو "ہیکرز آف سیفر” کا نام دیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی ویب سائٹوں پر یہ سائبر حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب القدس پراسرائیلی قبضے کے 53 سال پورے ہو رہے ہیں۔ فلسطینی عوام، عالم اسلام اورعرب ممالک  "یوم القدس ” منا رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی