جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی جیلی میں قید فلسطینی طالبہ پانچ ماہ بعد رہا

جمعہ 22-مئی-2020

اسرائیلی جیل میں قید ایک فلسطینی طالبہ کو پانچ ماہ کی انتظامی قید کے بعد رہا کردیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 20 سالہ شذی حسن فلسطین کی بیرزیت یونیورسٹی کی طالبہ ہے اور وہ گذشتہ 5 ماہ سے اسرائیلی جیل میں انتظامی قید کے تحت پابند سلاسل رہ چکی ہیں۔

دامون جیل میں قید شذی حسن کےوکلاء نے اس کی انتظامی قید میں توسیع نہ کرنے کی درخواست دی تھی جس کے بعد عدالت نے اس کی رہائی کا حکم دیا۔

شذی حسن اسلامی تحریک مزاحمت  حماس رہ نما ماجد الحسن کی اہلیہ اور اسیر محمد الحسن کی ہمشیرہ ہیں۔

اسرائیلی فوج نے شذی الحسن کو 12 دسمبر 2019ء کو غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں عین مصباح کالونی سے حراست میں لینے کے بعد اسے جیل میں ڈال دیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی