اسرائیل کی بئرسبع کی فوجی عدالت میں زیر ساعت فلسطینی قیدی محمد الحلبی کا ٹرائل جاری ہے۔ عدالت میں اس کے ٹرائل کو 138 ویں بار ملتوی کردیا ہے۔
اسیر کے والد خلیل الحلبی نے’قدس پریس’ کوبتایا کہ بئر سبع کی عدالت میں اس کے بیٹے کا طویل ٹرائل جاری ہے۔ اس کے بیٹے کے ٹرائل کی 138 تاریخیں گذر چکی ہیں۔
والد نے بتایا کہ عدالت نے محمد الحلبی کی مدت حراست میں مزید 90دن کی توسیع کردی ہے۔ عدالت مسلسل پانچ سال سے اس کے بیٹے کا ٹرائل جاری رکھے ہوئے ہے۔
فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مندوب عبدالناصر فروانہ نے بتایا کہ اسیران کی تاریخ میں محمد الحلبی کا ٹرائل اپنی نوعیت کا طویل ترین ٹرائل ہے جو گذشتہ پانچ سال سے جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسیر حلبی کے ٹرائل میں باربار توسیع کرنا نفسیاتی تشدد کے حربے استعمال کرنے کی مذموم کوشش ہے۔