فلسطینی محکمہ اوقاف اور اسلامی امور کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عید الفطر کے بعد مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے کھولنے کا میکا نزم تیار کیا جا رہا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی اوقاف کونسل کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عید کے بعد مسجدا قصیٰ میں داخلے پر عاید کی گئی پابندی اٹھا لی جائے گی۔
خیال رہے کہ گذشتہ شام کو مسجد اقصیٰ کی انتظامی کمیٹی اور اسلامی اوقاف کے مندوبین کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کرونا کی وجہ سے مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائی پرعاید کردہ پابندی ختم کرنے پر غور کیا گیا۔
اسلامی اوقاف کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف یہودی آباد کاروں کے نمائندہ انتہا پسند گروپون نے مسجد اقصیٰ پردھاووں کے لیے اسرائیلی سپریم کورٹ سے اجازت طلب کی ہے۔