یکشنبه 04/می/2025

غزہ میں بیرون ملک سے آئے مزید تین شہریوں میں کرونا کی تصدیق

بدھ 20-مئی-2020

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ منگل کے روز غزہ کی پٹی میں کرونا کے مزید تین مریض سامنے آئے ہیں تاہم تینوں حال ہی میں مصر کے راستے واپس غزہ آئے تھے جہاں انہیں احتیاطی تدابیر کے تحت قرنطینہ مراکز منتقل کردیا تھا۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں کرونا کے تینوں مریض گذشتہ ہفتے مصر سے رفح گذرگاہ کے راستے غزہ داخل ہوئے تھے۔ انہیں سرحد سے ہے گاڑیوں میں قرنطینہ مراکز منتقل کردیا تھا۔

کرونا کا شکار ہونے والے تینوں مریضوں میں ایک ۷۰ سالہ خاتون، ایک چالیس سالہ اور ایک ۱۹ سالہ شخص شامل ہے۔ غزہ میں مزید تین مریضوں کے کرونا کی تصدیق کے بعد علاقے میں کرونا کے موجودہ مریضوں کی تعداد ۷ ہوگئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی