جمعه 15/نوامبر/2024

عیدالفطر کے بعد مسجد اقصیٰ کو دوبارہ کھولنے کا اعلان

بدھ 20-مئی-2020

مقبوضہ بیت المقدس کی اسلامی اوقاف اورمذہبی امور کی کونسل نے اعلان کای کہ عیدالفطر کی چھٹیوں کے بعد مسجد اقصیٰ کو مسلمان عبادت گزاروں کے لیے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ 

کونسل نے ایک بیان میں کہا کہ اسکے طریقہ کار اور اس کے بعد کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں مزید تفصیلات بعد میں ایک اور بیان میں فراہم کی جائیں گیں۔

کورونا وائرس (COVID-19) کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے فلسطینی علاقوں میں حفاظتی اقدامات کے ایک حصے کے طور پر مارچ کے آخر سے مسجد اقصیٰ کو بند کردیا گیا ہے

اسلامی اوقاف کونسل نے منگل کے روز بیان میں کہا ہے  کہ کرونا وائرس  کے کیسوں کی تعداد میں نمایاں کمی کے پیش نظر اس نے عید الفطر کی چھٹی کے بعد مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے والے مسلمان نمازیوں پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی