چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی حکام نےمقبوضہ یتب المقدس کےپرانے شہر کےداخلی دروازےبند کردئیے

بدھ 20-مئی-2020

اسرائیلی حکام نے منگل کے روز مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر کے تمام داخلی دروازے بند کر دئیے۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ اسرائیلی حکام نے پرانے شہر کو بند کر دیا اور شہر سے باہر بسنے والے فلسطینیوں کو اسمیں داخل ہونے سے روک دیا۔

اسرائیلی حکام کی جانب سے یہ قدم اس لیے اٹھایا گیا  تاکہ رمضان المبارک کی 27 ویں شب کی نماز کے لئے شہر میں مسجد اقصیٰ کے دروازوں پر مسلمان نمازیوں کو جمع ہونے سے روکا جاسکے۔

دریں اثنا ، مقبوضہ بیت المقدس کی اسلامی اوقاف اور مذہبی امورکی کونسل نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ عید الفطر کے بعد کرونا وائرس  وبائی امراض کی وجہ سے دو ماہ کی بندش کے بعد مسجد اقصی کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

 

مختصر لنک:

کاپی