فلسطینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز ڈنمارک میں کرونا کا ایک فلسطینی مریض انتقال کرگیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک کرونا کی وبا سے جاںبحق فلسطینیوں کی تعداد 84 ہوگئی ہے۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز 80 سالہ محمد دخل اللہ سویڈن کے ایک اسپتال میں کرونا کے باعث دم توڑ گیا۔
قبل ازیں امریکا میں ایک 78سالہ فلسطینی خاتون رسمیہ عبدالقادر شلبی ریاست نیوجرسی میں انتقال کرگئی تھی۔
ادھر سعودی عرب میں فلسطینی اتھارٹی کے سفارت خانے کے مطابق سعودیہ میں 62 سالہ محمد حسن تمراز نامی ایک شہری کرونا سے جاںبحق ہوگیا۔
خیال رہے کہ بیرون ملک کرونا کے باعث فوت ہونے والے فلسطینیوںکی تعداد 84 ہوگئی ہے جب کہ 1525 افراد کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔ ان میں سے 703 صحت یاب ہوچکے ہیں۔