چهارشنبه 30/آوریل/2025

مفتی اعظم فلسطین کی شہریوں سے نماز عید گھروں میں ادا کرنے کی ہدایت

منگل 19-مئی-2020

مفتی اعظم فلسطین اور دیار مقدسہ الشیخ محمد حسین نے فلسطینی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ عید کی نماز گھروں میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ ادا کریں۔ انہوں نے نماز عید الفطر کے لیے مقامی وقت کے مطابق چھ بج کر 10 منٹ کا وقت مقرر کیا۔

ایک بیان میں مفتی اعظم فلسطین الشیخ محمد حسین نے کہا کہ کرونا کی مہلک وبا کے باعث پوری دنیا اور فلسطینی قوم انتہائی مشکل دور سے گذر رہی ہے۔ انہوں‌نے کہا کہ عید کے موقعے پر شہریوں کو وبا سے خود بھی بچنے اور دوسروں‌کو بچانے کے لیے عید کی نماز اپنے گھر میں اہل خانہ کے ساتھ ادا کرنی چاہیے۔

انہوں نے شہریوں‌پر زور دیا کہ وہ اپنے مال میں زکواۃ اور فطرانے کی رقم سے اپنے  قرب وجوار میں موجود مستحق افراد کو یاد رکھیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی