فلسطینی قومی محاذ برائے آزادی فلسطین نے اقوام متحدہ میں تعینات اسرائیلی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کراسے بے دخل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے وزیر داخلہ گیلاد اردان کو اقوام متحدہ میں اپنا نیا مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے پرعمل درآمد روکنے کے لیے عالمی سطح پر عرب اور مسلمان ممالک کو زور دار مہم چلانا ہوگی تاکہ گیلاد اردان کو اقوام متحدہ کے فورم تک پہنچنے سے روکا جاسکے۔
عوامی محاذ کی طرف سے دوست تنظیموں، اسرائیلی بائیکاٹ کے لیے کام کرنے والی عالمی مہم اور مختلف ممالک کو بھیجے گئے ایک مکتوب میں ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک پیٹشین تیار کریں جس میں گیلاد اردان کی اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر کے طورپر تقرری کو روکا جاسکے۔
مکتوب میں کہاگیا ہے کہ عالمی قوانین کی رو سے ایسا کوئی بھی عہدیدار جو جنگی جرائم میںملوث ہونے کی وجہ سے بین الاقوامی عدالتوں کو مطلوب ہو اسے کسی دوسرے ملک میں سفیر کے طورپر تعینات نہیںکیا جاسکتا۔ اس حوالے سے انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کو آواز بلند کرنا ہوگی۔