چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن میں فلسطینی کسانوں پر اسرائیل کی نئی پابندیاں

پیر 18-مئی-2020

اسرائیلی حکام نے فلسطین کے علاقے غرب اردن میں فلسطینی کاشت کاروں پر کاشت کاری اور کھیتی باڑی پرپابندیاں‌عاید کرنا شروع کی ہیں۔غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں دسیوں‌کاشت کاروں‌نے شکایت کی ہے کہ صہیونی فوج نے قریوت کے مقام پر فلسطینی کاشت کاروں کو کاشت کاری سے روک دیا ہے۔

مقامی سماجی کارکن بشار القریوتی نے بتایا کہ صہیونی حکومت اور یہودی آباد کار مل کر فلسطینی کاشت کاروں کو ان کی اراضی میں جانے سے روک رہے ہیں۔ گذشتہ کئی ہفتوں سے قریوت اور اس کے اطراف میں‌فلسطینیوں کو کاشت کاری کے لیےکھیتوں میں جانے سے روکا جا رہا ہے۔

انہوں‌نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی اس حوالے سے اپنا قانونی فرض پورا کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ یہودی آباد کار اور قابض صہیونی فوج نہ صرف فلسطینیوں‌کو ان کی اراضی میں‌جانے سے روک رہے ہیں بلکہ کھیتوں میں گھس کر ان کی قیمتی فصلوں کوتباہ کرنے میں بھی پیش پیش ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی