فلسطینی خاتون وزیر صحت می کیلہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں کرونا کے مزید 5 مریض سامنے آیے ہیں جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 560 ہوگئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزیر صحت می کیلہ نے کہا کہ کرونا کے نئے مریض پہلے سے متاثرہ مریضوں کے ساتھ میل جول سے وبا کا شکار ہوئے ہیں۔۔ ان کا کہنا تھا کہ غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں کرونا کا آخری مریض بھی صحت یاب ہوگیا جس کے بعد طولکرم گورنری بھی کرونا سے پاک ہوگئی ہے۔
می کیلہ کا کہنا تھا کہ کرونا کے نئے مریضوں میں ایک بچہ ہے جس کی عمر پانچ سال بتائی جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کے کرونا کے 453 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ صحت یاب ہونے والے افراد کا تناس 81 اعشاریہ چار فی صد ہے۔ 103 فلسطینی اس وقت بھی کرونا کے مریض ہیں۔ ان میں سے 59 القدس،8 نواحی القدس، 30 الخلیل،2 نابلس اور چار غزہ کی پٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔