جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل کو فلسطینی علاقوں کے الحاق سے روکا جائے:یورپی یونین

اتوار 17-مئی-2020

یوروپی یونین میں سلامتی اور خارجہ پالیسی کے سینیر مندوب  جوزف بوریل نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری کے اعلان پرعمل درآمد روکنے لیے عالمی برادری کو تل ابیب پر دبائو ڈالنا چاہیے۔

بورریل نے گذشتہ روز یورپی یونین کے ممبر ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں‌کہا کہ یوروپی یونین اپنے تمام سفارتی ذرائع استعمال کرے گا اور اسرائیل کو  فلسطینی علاقوں پر قبضے اور خود مختاری کے قیام سے روکنے کی پوری کوشش کرے گی۔ اس حوالے سے یورپی یونین عرب ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

انہوں‌نے کہا کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری صہیونی ریاست کا یک طرفہ اقدام تصور کیا جائے گا۔

اپنی ویڈیو کانفرنس میں ، یوروپی یونین کے وزرائے خارجہ نے مشرق وسطی میں تنازعہ کا حل تلاش کرنے کے لیے  امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں اسرائیل کی نئی حکومت کی طرف سے غرب اردن پر اسرائیل کی خود مختاری کے اعلان پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

بوریل نے کہا  اسرائیل کو بین الاقوامی قانون کا  احترام کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے حوالے سے عالمی قراردادوں‌پرعمل درآمد یقینی بنانا چاہیے۔

 

مختصر لنک:

کاپی