سرائیلی ریاست کے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا کے مزید کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہزار606 ہوگئی ہے۔ متاثرین میں 66 کی حالت خطرے میں ہے۔ گذشتہ روز اسرائیل میں کرونا کے مزید 17 کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد کل متاثرین کی تعداد 267 ہوگئی۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا کی وبا کی وجہ سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید متعدد افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 267 ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں کرونا کے 11 ہزار956 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ متاثرہ افراد میں4312 اب بھی اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا کے 66 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے جن میں سے 57کو وینٹی لیٹر پررکھا گیا ہے۔