جمعه 02/می/2025

امریکا میں کرونا کا شکار فلسطینی چل بسا

اتوار 17-مئی-2020

فلسطینی وزارت خارجہ اور سمندر پار امور کی طرف سے جاری ایک بیان  میں ‌کہا گیا ہے کہ امریکی ریاست نیوجرسی میں کرونا کاشکار ہونے والا ایک اور فلسطینی چل بسا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 78 سالہ عبداللہ طہ کرونا کا شکار ہونے کے بعد اسپتال میں زیرعلاج تھا جہاں وہ گذشتہ روز دم توڑ گیا۔

بیان میں‌مزید کہا گیا ہے کہ بیرون ملک کرونا سے فوت ہونے والے فلسطینیوں‌کی تعداد 80 ہوگئی ہے جب کہ 1400 سے زاید فلسطینی دنیا بھر میں کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی