فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے کل جمعہ کے روز سیاسی جماعتوں سے تعلق اور کرونا سے متاثرہ شہریوں کے لیے امدادی سرگرمیوں کے الزام میں کم سے کم 7 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں عباس ملیشیا نے سابق اسیر نورس غوادرہ کو حراست میں لے لیا۔ غوادرہ کی گرفتاری پر شہریوں نے احتجاج کیا اور عباس ملیشیا کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ عباس ملیشیا نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر فائرنگ اور صوتی بموں کا استعمال کیا۔
شمال شہر طولکرم میں عباس ملیشیا نے سیاسی جماعتوں سے تعلق کے الزام میں عبداللہ کنعاب اور اسماعیل سالم کو حراست میں لے لیا۔
عباس ملیشیا نے طولکرم میں بدھ کے روز سیاسی سرگرمیوں کے الزام میں ایک سرکردہ رہ نما الشیخ مہدی ملاح اور ایک نوجوان عمران عامر کو حراست میں لے لیا تھا نابلس میں عباس ملیشیا نے الشیخ ضیا شحادہ کو حراست میں لے لیا۔