جمعه 15/نوامبر/2024

عباس ملیشیا کا ججوں پر تشدد، اریحا عدالت کابہ طور احتجاج بائیکاٹ

جمعہ 15-مئی-2020

فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کی طرف سے اریحا کی عدالت کے چیف جسٹس اور تین دوسرے ججوں پر تشدد کے واقعے کے بعد عدالت نے مسلسل دو روز سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری رکھا ہوا ہے۔ دوسری طرف ابھی تک فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اس مجرمانہ واقعے کا نوٹس نہیں لیا گیا۔

مغربی کنارے میں جج ایسوسی ایشن نے جمعرات کےروز جاری ایک بیان میں کہا کہ عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے تین خواتین ججوں پرتشدد کیا ان پر اسلحہ تان لیا۔ عباس ملیشیا نے عدالت کے چیف جسٹس کو بھی زدو کوب کیا اور ان کی گاڑیاں ضبط کرلیں۔

اس واقعے کے بعد اریحا کی عدالت نے حکومت سے سخت احتجاج کرتے ہوئے عباس ملیشیا کےاہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاہم صدر عباس کی جانب سے اس پرکوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا اور اس  واقعے کا نوٹس نہیں لیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی