شنبه 03/می/2025

غزہ میں مساجد کھولنے پرغور، اسکول 05 اگست تک بند

جمعہ 15-مئی-2020

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں حکومت نے باور کرایا ہےکہ انٹرمیڈیٹ کے سوا باقی تمام کلاسوں کے طلباء کے امتحانات کے نتائج اور اسناد کے اجراء کے لیے 19 سے 21 مئی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

حکومت کے ڈائریکٹر اطلاعات سلامہ معروف نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ غزہ میں مساجد کو مرحلہ وار کھولنے پرغور کیا جا رہا ہے۔ مساجد کھولنے سے قبل اس فیصلے کے شرعی اور طبی پہلوئوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ مساجد کھولنے کا انحصار شہریوں کی طرف سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر منحصر ہے۔

سلامہ معروف نے بتایا کہ غزہ میں اسکول پانچ اگست سے کھولے جائیں گے۔ پانچ اگست کو اسکولوں کے اسٹاف کو اسکولوں میں حاضر ہونے کی اجازت ہوگی جب کہ 8 اگست کو طلباء کو اسکولوں میں آنے کی اجازت ہوگی۔ اس کے بعد پانچ ستمبر تک طلباء میں نصاب تقسیم کیا  جائے گا اور پانچ ستمبر سے باقاعدہ کلاسوں کا آغاز ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں سلامہ معروف نے بتایا کہ شعبہ تعلیم کے متاثرہ افراد کو ریڈ کراس کے تعاون سے 100 سے 1500 ڈالر تک گذراہ الائونسز دیے جائیں گے۔

مختصر لنک:

کاپی