چهارشنبه 30/آوریل/2025

سویڈن میں ایک فلسطینی شہری کرونا سے جاں بحق

جمعہ 15-مئی-2020

فلسطینی وزارت خارجہ کے مطابق سویڈن میں ایک فلسطینی شہری کرونا کے باعث جاں بحق ہوگیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت خارجہ کی طرف سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سویڈن میں ایک فلسطینی شہری بہا خلیل کرونا کی وجہ سے دم توڑ گیا۔

وزارت خارجہ کی طرف سے اس واقعے کی مزید تفصیل بیان نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ بیرون ملک کرونا کے باعث اب تک 78 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ 14 سو سے زاید فلسطینی کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔ان میں سے اکثریت امریکااور یورپی ملکوں میں مقیم ہے۔

مختصر لنک:

کاپی