چهارشنبه 30/آوریل/2025

مصری خاتون رکن پارلیمنٹ کرونا کا شکار،12 دوسرے ارکان قرنطینہ منتقل

جمعرات 14-مئی-2020

مصری محکمہ صحت کے مطابق کرونا وائرس پارلیمنٹ میں داخل ہوگیا ہے۔ ایک خاتون رکن پارلیمنٹ کا کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہیں الگ تھلگ کردیا گیا ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔ خاتون رکن کے ساتھ میل جول رکھنے والے 12 دوسرے ارکان کو بھی احتیاطا قرنطینہ مراکز منتقل کردای گیا ہے۔

"واٹس ایپ” ایپلی کیشن کے ایک گروپ کے ذریعہ مصری پارلیمنٹ کے ارکان  نےاپنی کولیگ قاہرہ گورنری سے رکن پارلیمنٹ شیرین فراج کی  کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی۔ انہیں قصر العینی اسپتال کے آئیسولیشن وارڈمنتقل کردیا گیا ہے۔

مصری پارلیمنٹ  کے سکریٹری جنرل  محمود فوزی نےبتایا انہیں خاتون رکن کے کرونا کا شکارہونے کی  مصدقہ اطلاعات نہیں ملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ اتوار کو پارلیمنٹ کا اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی