عرب لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل اور عرب ملک تونس کے سیاسی رہ نما الشاذلی القلیبی گذشتہ روز 95 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
تونسی وزارت ثقافت واطلاعات نے القلیبی کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
سوربون یونیورسٹی سے عربی زبان و ادب میں ایم اے کی ڈگری حاصل کرنے والے القلیبی نے اپنے ملک اور عرب دنیا میں متعدد سرکاری عہدوں پرکام کیا۔ انہوں نے تونس کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن میں بھی اعلیٰ عہدوں پرکام کیا ہے۔
اپنی زندگی کے دوران متوفی بہت سے اہم سیاسی عہدوں پر فائز رہے۔ شاید ان میں سب سے اہم لیگ آف عرب ریاستوں کا سیکرٹری جنرل کاعہدہ ہے۔ تونس کی آزادی کے بعد انہوں نے مختلف ادوار میں کابینہ میں وزارتوں پربھی کیا۔
تعلیم کے اس کیریئر کا آغاز تونس یونیورسٹی سے ہوا۔ تعلیم سے فراغت کے بعد انہیں پہلاریڈیو اور ٹیلی ویژن کا ڈائریکٹرجنرل تعینات کیا گیا۔
انہوں نے 1961 سے 1970 کے درمیان مختلف ادوار میں وزارت ثقافتی امور اور وزارت اطلاعات کے عہدوں پرکام کیا اور سابق صدرحبیب بورقیبہ کے پرنسپل سیکرٹری بھی رہے۔ سنہ 1990ء میں انہیں عرب لیگ کا سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا جو ان کی زندگی اور کیریئر کی سب سے بڑی ذمہ داری تھی۔