شنبه 03/می/2025

اسرائیل میں کرونا سے ہلاکتیں 264 ہوگئیں

جمعرات 14-مئی-2020

اسرائیلی ریاست کے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا کے مزید 19 کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہزار548 ہو گئی ہے۔ متاثرین میں 66 کی حالت خطرے میں ہے۔ مزید چار اسرائیلی کرونا سے ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 264 ہوگئی۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا کی وبا کی وجہ سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید متعدد افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 264 ہوگئی ہے۔ گذشتہ روز اسرائیل میں کرونا کے مزید 19 مریض سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں کرونا کے 11 ہزار956 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ متاثرہ افراد میں4312 اب بھی اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا کے61 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے جن میں سے 51 کو وینٹی لیٹر پررکھا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی