یکشنبه 04/می/2025

بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی تلاشی مہم بچوں سمیت 13 روزہ دار گرفتار

بدھ 13-مئی-2020

قابض اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں تلاشی کی مہم کے دوران 4 بچوں سمیت کم سے کم 13 فلسطینی روزہ دار حراست میں لینے کے بعد حراستی مراکز منتقل کر دیے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ القدس میں فلسطینیوں کی گرفتاریوں کا منصوبہ پہلے سے تیار کیا گیا تھا۔ اس پرعمل درآمد کیا گیا۔

وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کل منگل کو اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری نے القدس میں فلسطینی کالونیوں میں گھس کر گھر گھر تلاشی لی۔ تلاشی لینے والے اسرائیلی فوجیوں میں سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار بھی ہمراہ تھے۔ اس کے علاوہ تفتیشی کتوں کی مدد سے فلسطینیوں کےگھروں کی تلاشی لی گئی۔ زیادہ تر فلسطینیوں کی گرفتاریاں سلوان میں وسطی حارہ سے عمل میں لائی گئیں۔

ایک مقامی سماجی کارکن محمد محمود نے بتایا کہ گرفتار فلسطینی روزہ داروں کو صلاح الدین روڈ پرو اقع ایک حراستی مرکز منتقل کیا گیا ہے۔

حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کی شناخت علی جابر، یزن جابر، امیر جابر،وسام کرکری، احمد شویات، دائود الطویل، قصی ابو ناب، محمد ابو ناب، محمد اب و ناب، محمد عبدالرحمان ، محمد جابر، منتصر ابو ناب، عمر الزغل اور امیر عبدالرحمان کے ناموں سے کی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی