شنبه 16/نوامبر/2024

مصر سے لوٹنے والے 1500 فلسطینیوں کی غزہ میں میزبانی کے انتظامات

بدھ 13-مئی-2020

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مصر سے واپس آنے والے 1500 فلسطینیوں کے غزہ کی پٹی میں ہنگامی قیام اور میزبانی کےانتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ کل منگل سے فلسطینیوں کی غزہ کی پٹی سے واپسی شروع ہوگئی ہے جو جمعرات تک رہے۔ توقع ہے کہ ان تین دنوں میں 1200 سے 1500 کے قریب فلسطینی غزہ کی پٹی واپس آئیں گے۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں پہلے مرحلے میں بارہ سو سےپندرہ سو کےقریب فلسطینی مصر سے غزہ آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے آنےوالے تمام فلسطینیوں کواحتیاطی تدابیر کے تحت 21 روز کے لیے قرنطینہ مراکز میں رکھا جائے گا۔

انہوں نے بیرون ملک سے آنے والے فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ کرونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال اور حکومت کی طرف سے وضع کردہ طریقہ کار پرعمل درآمد یقینی بنائیں۔

اشرف القدرہ نے بتایا کہ بیرون ملک سے آنے والے فلسطینیوں کو رفح گذرگاہ سے ایمبولینسوں کی مدد سے فیلڈ اسپتال منتقل کیا جائے گا جہاں ان کے طبی معائنے کے بعد انہیں تین ہفتوں کے لیے قرنطینہ منتقل کیا جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی