اسرائیلی جیل میں قید ایک فلسطینی دوشیزہ شروق البدن کی انتظامی حراست میں مزید چا ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 25 سالہ شروق البدن کو دئی گئی انتظامی قید کی سزا گذشتہ روز مکمل ہوگئی تھی جس کے بعد آج اسے رہا کیا جانا تھا مگر قابض صہیونی حکام نے رہائی کے روز اس کی قید کی سزا میں تجدید کردی۔
شروق البدن کا رہائشی تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم سے ہے۔ اسے 15 جولائی 2019ء کو حراست میں لیا گیا تھا۔ گرفتاری کے بعد اسے پہلے بدنام زمانہ ‘ھشارون’ جیل میں ڈالا گیا اور بعد میں دامون قید خانے منتقل کردیا گیا تھا۔
اسیرہ شروق کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ شروق کی جیل میں طبی حالت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ دوران حراست وہ معدے، جگر اور اعصابی بیماریوں کا شکار ہوئی ہے۔