چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 14 سالہ فلسطینی بچہ شہید

بدھ 13-مئی-2020

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں الفوار کیمپ میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 14 سالہ بچہ شہید ہوگیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ شہید بچے کی شناخت زید فضل القیسہ کے نام سے کی گئی ہے۔اسرائیلی فوج کے الخلیل شہر میں دھاوے اور ایک معصوم بچے کی شہادت کے خلاف مقامی شہری اسرائیل کے خلاف نعرے لگاتے سڑکوں پرنکل آئے۔ الظاھریہ کے مقام پر مشتعل فلسطینی ھجوم اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ہوا جس میں 4 فلسطینی اسرائیلی فوج کی گولیوں کا نشانہ بن کر زخمی ہوگئے۔

القیسہ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی مگر وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا۔

خیال رہےکہ قیسہ اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا اور وہ طویل عرصے سے الفوار کیمپ میں رہائش پذیر تھے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج کی بھاری نفری نے فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر نہ صرف قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی بلکہ گھروں کو فوجی بیرکوں میں تبدیل کردیا۔

مختصر لنک:

کاپی