چهارشنبه 30/آوریل/2025

القدس میں کرونا متاثرین کے لیے ترکی اور لبنان کی مشترکہ امدادی مہم

منگل 12-مئی-2020

لبنان اور ترکی کی دو تنظیموں نے مقبوضہ بیت المقدس میں کرونا کے متاثرین کی مدد کے لیے مشترکہ امدادی مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کا مقصد القدس کے فلسطینی شہریوں کی مالی مدد کرنا اور ان کی معاشی مشکلات میں ان کے ساتھ تعاون کرنا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین لبنان  کی امدادی تنظیم’حجرالصدقہ’ اور ترکی کی صدقہ طاشی نے ‘مسکراہٹ پیدا کیجیے’ کے عنوان سے امدادی مہم شروع کی ہے۔

مہم کے تحت القدس کے غریب اور مستحق گھرانوں کے لیے خوراک کے پیکٹ، عید کے کپڑے اور القدس کے یتیم بچوں اور بیوہ عورتوں کے لیے امدادی سامان مہیا جائے گا۔

ترکی کے امدادی ادارے  کے چیئرمین کمال اوزدال نے کہا کہ مشترکہ امدادی مہم کا مقصد القدس کے فلسطینیوں کو خود بنانے میں ان کی مدد کرنا اور ان کے عزم کو مضبوط بنانے میں ان کا ساتھ دینا ہے۔

ادھر القدس کی ایک امدادی تنظیم کے سربراہ اسعد ھرموش نے کہا کہ ترکی اور لبنان کی مشترکہ امدادی مہم اپنی نوعیت کی پہلی مہم نہیں بلکہ اس سے قبل بھی اس نوعیت کی کئی امدادی مہمات پایہ تکمیل کو پہنچ چکی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی