چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج نے رام اللہ میں فلسطینی اسیر کا مکان مسمار کردیا

منگل 12-مئی-2020

قابض صہیونی فوج نے گذشتہ روز غرب اردن میں کوبر کے مقام پر فلسطینی اسیر قسام البرغوثی کا مسمار کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نےرام اللہ میں اسیر قسام البرغوثی کے مکان کا محاصرہ کیا۔ قابض فوج کی اس اجتماعی کارروائی کے خلاف احتجاج کیا۔ قابض فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان کے خلاف طاقت کا استعمال کیا۔ آنسوگیس کی شیلنگ اور براہ رات فائرنگ کے ساتھ صوتی بموں کا بھی استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی آنسوگیس کی شیلنگ سے آنسوگیس کا ایک شیل فلسطینی شہری کے چہرے پر لگا جس کے نتیجے میں اس کا چہرہ بری طرح جھلس کر زخمی ہوگیا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے اسیر فلسطین قسام البرغوثی کے خاندان کو رواں سال فروری میں مکان خالی کرنے کا نوٹس دیا تھا۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے 200 مربع میٹردو منزلہ مکان مسمار کردیا گیا۔

قسام البرغوثی کو اسرائیلی فوج نے گذشتہ برس ستمبرمیں حراست میں لینے کے بعد وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ اس پراسرائیلی فوج نےرام اللہ میں بوبین کے مقام پر ہونے والی کارروائی میں ملوث ہونے کا الزام عاید کیا تھا۔ اس کارروائی میں ایک ایک یہودی آباد کار خاتون ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے۔

گرفتاری کے بعد قسام البرغوثی کو اسرائیلی فوج نے مسلسل 16 دن تک وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج نے قسام کی ماں کو بھی حراست میں لے کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد اسے دو ماہ کے لیے نظر بند کردیا جبکہ اس کے ایک بھائی کرمل کو بھی سات ماہ سے حراست میں لے لیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی