اسرائیل کے عبرانی ریڈیو نے گذشتہ روز فلسطینی اتھارٹی کو 80 کروڑ شیکل کی رقم بہ طور قرض دینے کی منظوری دے دی۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 20 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کے برابر ہے۔
عبرانی ریڈیو کےمطابق فلسطینی اتھارٹی کو قرض کی رقم فراہم کرنے کا مقصد کرونا کی وبا سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ یہ رقم فلسطینی اتھارٹی کوقرض کی مد میں دی گئی ہے اور اسے مستقبل میں فلسطینی اتھارٹی کو واجب الاداء ٹیکسوں میں کٹوتی کی جائے گی۔ رقم چارقسطوں میں جاری کی جائے گی چار ماہ تک ادا کی جائے گی۔
خیال رہےکہ حال ہی میں اسرائیلی حکومت نے فلسطینی اتھارٹی کو 80 کروڑ شیکل کی رقم قرض دینے کا اعلان کیا تھا تاہم اس کے لیے کابینہ سے منظوری لینا باقی تھی۔