اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بینیٹ نے وہ آئندہ حکومت میں اپوزیشن میں رہ کربھی مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں پر اسرائیلی ریاست کی خود مختیاری کی بھرپور حمایت کریں گے۔
عبرانی ٹی وی چینل 7کی رپورٹ کے مطابق نفتالی بینیٹ کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت سیاسی ایجنڈے کے تحت وضع کردہ قوانین کی حمایت کرے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر حکومت فلسطین کے کسی علاقے پراپنی خود مختاری کا اعلان کرتی ہے تو اس کی بھرپور حمایت کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ لیکوڈ پارٹی نے ہمیں کوئی اہمیت نہیں دی۔ اس لیے ہم اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے مگر ہر وہ اقدام جو اسرائیل کے لیے شاندار ہوگا اس کی حمایت کی جائے گی اور اس سلسلے میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی مدد کریں گے۔