جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی اراضی کے الحاق پریورپی یونین کا اسرائیل پر پابندیوں پر غور

پیر 11-مئی-2020

اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار’یسرائیل ھیو’ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ فلسطینی اراضی پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری قائم کرنے کے اعلان پر یورپی یونین نے اسرائیل پرپابندیاں عاید کرنے پرغور شروع کیا ہے۔

عبرانی اخبار کے مطابق یورپی ممالک کو امریکا کے سنچری ڈیل منصوبے پرعمل درآمد کرتے ہوئے مزید فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کی خود مختاری کے اعلان پر گہری تشویش ہے اور یورپی یونین اس حوالے سے اسرائیل پرپابندیوں پرغور کررہی ہے۔

عبرانی اخبار کے مطابق یورپی یونین کے مندوبین کے اجلاس میں اسرائیل کی طرف سے غرب اردن کے بعض علاقوں ، وادی اردن اور بحر مردار کو اسرائیل کا حصہ بنانے کی کوششوں اور ان پر رد عمل پرغور کیا گیا۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیل کے خلاف یورپی یونین میں اقدامات میں یونین کے وزیر خارجہ جوزف بوریل پیش پیش ہیں جو گذشتہ کئی سال سے اسرائیل مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیل نے غرب اردن، وادی اردن اور بحر مردار کو اسرئیلی ریاست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل امریکا بھی اسرائیل کی منشا کےمطابق صہیونی حکومت کے ایسے کسی بھی اقدام کی بھرپور حمایت اور مدد کا اعلان کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی