شنبه 03/می/2025

فلسطین میں کرونا کا کوئی نیا کیس نہیں آیا، مزید13 مریض صحت یاب

پیر 11-مئی-2020

فلسطینی وزیر صحت نے کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں کرونا کو کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کرونا کا شکار ہونے والے مزید 13 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق فلسطینی خاتون وزیر صحت می کیلہ نے بتایا کہ گذشتہ تین دن سے فلسطینی علاقوں میں کرونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ القدس سے پانچ، رام اللہ البیرہ سے تین، جنین سے تین اور طولکرم سے مزید دو مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ غرب اردن کے چار شہر طوباس، اریحا، جنین اور قلقیلیہ کرونا کے مریضوں سے خالی ہوگئے ہیں۔

می کیلہ نے بتایا کہ فلسطین میں کرونا کے کل 547 مریض سامنے آئے تھے۔ ان میں سے 334 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ صحت یاب ہونے کا تناسب 61 فی صد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ القدس میں کرونا کے 128، رام اللہ میں 13، بیت لحم میں 17، الخلیل میں 40، نابلس میں تین، طولکرم میں ایک، سلفیت میں ایک اور غزہ کی پٹی میں چھ مریض موجود ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مختصر لنک:

کاپی