فلسطینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک دنیا بھر میں کرونا سے اب تک 74 فلسطینی جاں بحق اور 1355 بیمار ہوچکےہیں۔ فلسطینیوں کی سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا اور یورپی ممالک میں ہوئی ہیں۔
گذشتہ روز امریکا میں 70 سالہ ایک فلسطینی خاتون زکیہ محمد سعید نصارکرونا سے دم توڑ گئیں۔ وہ امریکی ریاست مشی گن میں مقیم تھیں۔ امریکا میں کرونا سے جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 28 ہوگئی ہے جب کہ امریکا میں مزید تین فلسطینی تارکین وطن کے کرونا کے شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ امریکا میں 720 فلسطینی کرنا کا شکار ہوئے ہیں۔
ادھر شیکاگو شہرمیں مقیم فلسطینیوں اور دوسرے تارکین وطن میں خوراک کے 500 پیکٹ تقسیم کیے گئے۔
ناروے اور سویڈن میں مزید پانچ پانچ فلسطینیوں کے کرونا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ ملائیشیا میں بھی فلسطینی تارکین وطن کی مدد کے لیے خوراک تقسیم کی گئی۔
متحدہ عرب امارات میں کرونا کا شکار ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔ پانچ فلسطینی کرونا سے فوت ہوئے ہیں جب کہ چھ صحت یاب ہوئے ہیں۔
مصری حکومت نے کل منگل سے فلسطینی فلسطینیوں رفح کراسنگ کے راستے غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے۔ رفح گذرگاہ بیرون ملک پھنسے فلسطینیوں کی واپسی کے لیے جمعرات تک کھلی رہے گی۔
قطر اور ترکی میں بھی فلسطینی تارکین وطن کی کرونا سے بچائو اور ان کی بحالی کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔