سه شنبه 13/می/2025

ایران میں کرونا سے مزید 51 ہلاکتیں، تعداد 6640 ہوگئی

پیر 11-مئی-2020

اسلامی جمہوریہ ایران میں کرونا کی وبا کے نتیجے میں مزید 51 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد کرونا سے ہونےوالی کل ہلاکتوں کی تعداد 6640 ہوگئی ہے۔

ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور نے میڈیا کو بتایا کہ ملک میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران کرونا کے مزید 1383 کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد کل متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 76 ہزار تین ہوگئی ہے۔

متاثرین میں 2675 کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 86 ہزار 143 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

اتوار کی شام تک پوری دنیا میں کرونا کے متاثرین کی تعداد 41 لاکھ 18 ہزار سے تجاوز کرگئی تھی جب کہ ہلاکتیں 2 الکھ 80 ہزار ہوگئی ہیں۔ 14 لاکھ 47 ہزار مریض صحت یاب ہوئےہیں۔

مختصر لنک:

کاپی