چهارشنبه 30/آوریل/2025

جرمنی میں کرونا کی وجہ سے بند مساجد دو ماہ بعد کھول دی گئیں

اتوار 10-مئی-2020

جرمنی کی حکومت نے کرونا وائرس کا پھیلائو روکنے کے لیے دو ماہ قبل مساجد کی بندش کا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر کے تحت مساجد کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

برلن حکومت نے دو ماہ پیشتر کرونا وبا کے خطرے کے پیش نظر ملک کے مختلف شہروں میں تمام مساجد میں با جماعت نماز کی ادائیگی پرپابندی عاید کردی تھی۔

دارالحکومت برلن میں قائم تمام چھوٹی بڑی مساجد جن میں مرکزی مسجد ‘مولانا” کو نمازیوں کے لیے کھول دیا ہے۔ برلن میں کرونا کی وجہ سے بندش کے بعد مساجد کھولے جانے کا پہلا واقعہ ہے۔

حکومت کی طرف سے مسلمانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مساجد میں سماجی فاصلے کے اصول پرعمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ وائرس کے پھیلنے کے خطرات کا تدارک کیا جاسکے۔ نمازیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کم سے کم ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھیں اور چہرے کو نماز کے دوران بھی ماسک سے ڈھانپیں۔

مختصر لنک:

کاپی