جمعه 02/می/2025

‘مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسرائیلی ریاست کے عزائم خطرناک ہیں’

اتوار 10-مئی-2020

بیت المقدس کے امور کے فلسطینی تجزیہ نگار ڈاکٹر جمال عمرو نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کے القدس اور مسجد اقصیٰ کےحوالے سے عزائم خطرناک ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ریاست کی طرف سے قبلہ اول کے خلاف سازشیں زیادہ شدت اختیار کرگئی ہیں۔ اس وقت ہر طرف سے قبلہ اول کے خلاف سازشوں کی یلغار ہو رہی ہے۔

انہوں نے عالم اسلام اور عرب ممالک پر زور دیا کہ وہ باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر قبلہ اول کے دفاع کے لیے اقدامات کریں۔ جمال عمرو نے قبلہ اول کے دفاع کے لیے فوری طورپر عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس بلانے کامطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حرم قدسی کو صہیونی ریشہ دوانیوں سے بچانے کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

دوسری جانب القدس کی خاتون مرابطہ ھنادی الحلوانی کہا ہے کہ اسرائیل کرونا کی وبا سے فائدہ اٹھا کر مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس پر اپنا تسلط جمانے کی کوشش کررہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی