قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں واقع تاریخی مسجد ابراہیمی کے قریب سے ایک فلسطینی لڑکی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
مقام فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی لڑکی دستی ہتھیاروں سے مسلح تھی جس کے قبضے سے ایک تیز دھار چاقو بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔
ادھر دوسری جانب اسرائیلی فوج کے فلسطینی شہریوں کے گھروں پر دھاووں، گھروں میں گھس کر لوٹ مار اور توڑپھوڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ الخلیل اور دوسرے علاقوں میں یہودی آبادکاروں اور قابض فوج نے فلسطینیوں کی قیمتی زرعی ارضی پرقبضہ کرلیا ہے۔
اس کےعلاوہ مسجد ابراہیمی میں اسرائیلی فوج کی مداخلت اور اذان پر پابندی کے واقعات کا اشتعال انگیز سلسلہ جاری ہے۔