چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطین میں کرونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا:محکمہ صحت

ہفتہ 9-مئی-2020

فلسطینی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کرونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق اب تک 547 فلسطینی اندرون ملک کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھںٹوں کے دوران کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔

فلسطینی خاتون وزیر صحت می کیلہ کا کہنا ہے کہ دو روز قبل تک 37 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔ کل متاثرہ مریضوں میں سے نصف صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو جا چکے ہیں۔

می کیلہ کا کہنا ہے کہ القدس میں 22، رام اللہ میں 7، البیرہ میں چھ، الخلیل میں چھ اور غزہ میں مزید دو فلسطینی کرونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تک مجموعی طورپر کرونا کے 282 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔ صحت یاب ہونے کا تناسب 51 اعشاریہ پانچ فی صد ہے۔

مختصر لنک:

کاپی