شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیل :مرحلہ وار بازار کھولنے اور ٹرانسپورٹ پرپابندی اٹھانے کا اعلان

جمعہ 8-مئی-2020

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل ‘کے اے این’ کے مطابق حکومت نے کرونا کی وجہ سے لگائی گئی پابندیوں میں مرحلہ وار نرمی کا اعلان کیا ہے۔

عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق وزارت صحت کی طرف سے وضع کردہ اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بازاروں کو کھولنے اور شہریوں کو خریداری کے لیے بازاروں میں جانے کی اجازت دے دی ہے۔ حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ دکاندار اور گاہک اپنی دکانوں میں سینی ٹائزنگ اور صحت وصفائی کا خاص خیال ررکھیں اور جراثیم کش اسپرے کا استعمال کریں۔

اسی طرح اسرائیل میں آئندہ اتوار سے پرائمری اسکول، اسپورٹس کلب اور جسمانی ورزش کے مراکز کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

یہودیوں کے مذہبی تہوار ‘لاگ باعومیر’ کی تقریبات کے اختتام تک اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل میں کرونا کے متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ 240 یہودی آباد کار کرونا سے ہلاک ہوچکےہیں۔

مختصر لنک:

کاپی