یکشنبه 04/می/2025

فلسطینی اسیران کے خاندانوں کی کفالت پر اسرائیلی دبائو میں نہیں آئیں گے

جمعہ 8-مئی-2020

فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم محمد اشتیہ نے کہا ہے کہ اسیران کے اہل خانہ کی کفالت کے پروگرام کے حوالے سے اسرائیل کا کوئی دبائو قبول نہیں کریں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی حکومت کےترجمان ابراہیم ملحم نے ایک بیان کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے یقین دہائی کرائی گئی ہے کہ اسرائیلی انتقامی کارروائیوں اور رقوم کی کٹوتی کے باوجود اسیران اور شہداء کے اہل خانہ کی کفالت کا پروگرام جاری رکھیں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ اسرائیل چاہے جتنا دبائو ڈالے دشمن کی قید میں موجود فلسطینیوں اور شہید ہونے والے  فلسطینیوں کے خاندانوں کی کفالت جاری رہے گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے اسیران اور شہداء کے اہل خانہ کی کفالت پر دھمکیوں کا جواب دینےپر غور کے لیے فلسطینی مانیٹری اتھارٹی کے گورنر عزام الشوا ا،فلسطینی شعبہ امور اسیران  اور وزرات خزانہ پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی اسیران کے اہل خانہ کی طرف سے شکایت کی گئی ہے کہ اسرائیلی دبائو میں آ کر کئی فلسطینی بنکوں نے ان کےبنک اکائونٹس بند کر دیے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی