"انک آف فائر” کے نام سے مزاحمتی ڈرامہ سیریز تیار کرنے کے لیے اقصیٰ ٹی وی کے عملے نے صرف 75 دن صرف کیے تاکہ رواں سال 2020 میں رمضان کے مقدس ایام کے دوران اپنے ناظرین کے لیے تفریح طبع کا سامان مہیا کیا جاسکے۔ الاقصیٰ ٹی وی چینل کے لیے انتہائی کم وقت اور کرونا کے عرصے میں تیار ہونے والے ڈرامہ سیریز کی تیاری بلا شبہ ایک چیلنج تھا مگر الاقصیٰ ٹی وی چینل کا اس طرح کے منصوبوں پرکام کرنے کا ایک طویل ریکارڈ ہے۔
یہ نیا ڈرامہ سیریز جو اقصیٰ ٹی وی اسکرین پر ممتاز ڈراموں کےکی نشریات کے دو سال کےوقفے کے بعد نشر کیا جا رہا ہے۔ فلسطینی عوام کی طرف سے چینل سے باربار فون پر مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ صہیونی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف جرائم، اسرائیل کی دروغ گوئی کو بے نقاب کرنے کے ساتھ فلسطینی مزاحمت کو ڈرامائی تمثیل میں اجاگر کیا جا سکے۔
‘انک آف فائر’ سیریز کی ہدایت کاری اور مصوری کی ذمہ داری مصور سعدی العطار نے ادا کی۔ فلسطینی میڈیا سنٹر کو یقین دہانی کرائی کہ معیاری مدت 75 دن ہے۔ اس طرح روزانہ کی ٹی وی پر 20 منٹ دورانیے کی 30 قسطیں تیار کی گئیں۔
العاطار نے وضاحت کی کہ یہ سیریزمغربی کنارے میں جاری مشکلات کی حقیقت کا نقشہ پیش کررہا ہے۔ اس میں غرب اردن میں یہودی آباد کاری، توسیع پسندی، ، ناکہ بندی ، گرفتاریوں اور بے لگام ہلاکتوں سمیت دیگر مسائل اور مشکلات کا احاطہ کیا گیا ہے۔
فلسطینی ڈرامہ سیریز کے ڈائریکٹر نے مزید کہاکہ صلاحیتوں کی کمی کے باوجود وسائل کی کمی اور ناکہ بندی اور اقصیٰ ٹی وی کا ہیڈ کوارٹر تباہ ہونے ، سازو سامنا کی قلت اور دیگر مشکلات کے باوجود انتہائی کم وقت میں یہ ڈرامہ سیریز تیار کی۔ اس ڈرامہ سیریز نے فلسطینی قوم میں مزاحمت کی ایک نئی روح پھونک دی ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں واقع اقصیٰ ٹی وی کا صدر دفتر نومبر 2018 میں جارحیت کے دوران مکمل طور پر تباہ کردیا تھا۔ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ٹی وی چینل کی سیریز اور فلموں کی تیاری سے متعلق صلاحیتوں اور وسائل کو بے پناہ نقصان پہنچا تھا۔
العطار نے نشاندہی کی کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خوف نے کام کے تسلسل میں تقریبا رکاوٹ کھڑی کی لیکن ٹیم نے انتہائی مشکل حالات میں حفاظت اور سلامتی کے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اپنا کام جاری رکھا۔
‘انک آف فائر’ کے ڈائریکٹر نے کہا کہ کام کے تسلسل کے ضمن میں حالات اور صلاحیتوں کی کمی کا سامنا نہیں ہوا۔ چینل مینجمنٹ اور ورک ٹیم کے پاس فنڈز کی کمی کے باوجود کم سے کم صلاحیتوں اور وسائل کے باوجود پروجیکٹ ریکارڈ وقت میں مکمل کیا۔