چهارشنبه 30/آوریل/2025

صومالیہ میں سیلاب کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک، دو لاکھ بے گھر

جمعرات 7-مئی-2020

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے رابطہ مرکز ‘اوچا’ کاکہنا ہے کہ افریقی ملک صومالیہ میں تباہ کن بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 2 لاکھ سے زیادہ متاثر ہوئےہیں۔

انسانی حقوق مرکز کاکہنا ہے کہ بدھ کے روز سیلاب کے نتیجےمیں کم سے کم 10 افراد لاپتا ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ سیلابی ریلے کے نتیجے میں 2 ہزار سے زاید کھیتوں میں کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔

عالمی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ صومالیہ میں حالیہ بے موسمی بارشوں کے نتیجے میں نہ صرف سیلاب سے تباہی ہو رہی ہے بلکہ اس کے نتیجے میں کئی خطرناک وبائیں بھی جنم لے سکتی ہیں۔

اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوراک و زراعت’الفاو’ کے مطابق وسط مئی میں سیلاب کے خطرے کی سطح درمیانی سے بلند ترین ہوسکتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی