جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطین میں کرونا کے مزید 8 کیسز کی تصدیق، 37 صحت یاب

منگل 5-مئی-2020

فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں کرونا کے مزجد 8 کیسز سامنے آئے ہیں۔

فلسطینی وزیر صحت می کیلہ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ الخلیل شہر کے علاقے السموع میں 6 اور الظاھریہ میں کرونا کے مزید دو مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

وزیر صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس پھیلانے والے تین فلسطینی مزدور ہیں جو اسرائیلی علاقوں سے وہاں آئے اور ان کے میل جول سے مزید 5 افراد اس بیماری کا شکار ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک مجموعی طورپر فلسطین میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 532 ہوگئی ہے۔

فلسطینی خاتون وزیر کا کہنا تھا کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران غرب اور القدس میں کرونا کے مزید 37 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس وقت فلسطین میں اسپتالوں میں زیرعلاج کرونا کے مریضوں کی تعداد 369 ہے۔ مجموعی طور پرشمالی علاقوں میں کرونا کے 384 مریض سامنے آئے۔ القدس میں 219، غزہ میں پانچ مریض ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی