شنبه 03/می/2025

لبنان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 737 ہوگئی

پیر 4-مئی-2020

لبنانی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کرونا کے مزید چار مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد کل متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 737 ہوگئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق لبنانی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذژتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے مزید  چار نئے کیس سامنے آئے ہیں۔

لبنان میں کرونا سے اب تک 25 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ 200 مریض صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو جا چکے ہیں جب کہ گذشتہ 24 گھںٹوں میں 1358 افرادکے ٹیسٹ لیےگئے۔

لبنانی حکومت نے کرونا کی وجہ سے لاک ڈائون کی مدت میں 10 مئی تک کی توسیع کردی ہے۔ تاہم ضروری نوعیت کی دکانیں اور میڈیکل اسٹور رکھنے کی اجازت ہے۔

مختصر لنک:

کاپی